اسلام آباد، تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں سوتیلے باپ کی 14 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی، ماں تھانے پہنچ گئی،مقدمہ درج ،ملزم فرار

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں سوتیلے باپ کی 14 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی، ماں تھانے پہنچ گئی، مقدمہ درج ،ملزم فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانے کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں سوتیلے باپ نے 14 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ باپ نے اپنا منہ کالا کرتے وقت کچھ نہ سوچا۔ بیٹی نے سارا واقعہ اپنی ماں کو سنا دیا۔

(جاری ہے)

ماں سفینہ بی بی فوراً تھانہ کھنہ پہنچی۔ اور اپنے خاوند کے خلاف درخواست دی۔ تھانہ کھنہ نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی۔ مگر ملزم راجہ نسیم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی سجاد احمد اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ بچی کا میڈیکل کروا دیا گیا ہے جلد ہی اس کی رپورٹ بھی آ جائے گی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments