سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ ایک کلومیٹر لمبی پلاسٹک روڈ اتاترک ایونیو پر تعمیر کی جارہی ہے ،یاد رہے گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ تعمیر کیا گیا تھا جس پر تھرڈ پارٹی انجینئرنگ نتائج حاصل کیے گئے تھے نتائج کی کامیابی کے بعد اب اس منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز اتاترک ایونیو پر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ کا تعمیراتی کام دو دنوں میں مکمل کردیا جائے گا جس میں 170 ٹن پلاسٹک ویسٹ استعمال ہوگا اور یہ روایتی روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار بھی ثابت ہوگی جبکہ ماحولیاتی اعتبار سے اسکے مثبت اثرات بھی مرتب ہونگے اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک روڈ کانسپٹ کا دائرہ کار جلد ہی شہر کے دیگر حصوں تک پھیلا دیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی تیزی سے قابو پانے میں مدد ملے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کے لئے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں