سی ڈی اے چیئرمین کا متعلقہ افسران کے ہمراہ راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ

راول ڈیم انٹرچینج کے تعمیراتی کام میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ، متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے چیئرمین نے جمعرات کے روز متعلقہ افسران کے ہمراہ راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ کیا چیئرمین سی ڈی اے نے راول ڈیم انٹرچینج کے تعمیراتی کام میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تعمیراتی کام کو مکمل کرکے مری روڈ سے سرینہ فلائی اوور کو ہرصورت جنوری 2022 میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے جبکہ با قی ما ندہ کا موں کو تین ماہ میں منصوبے کی مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ ڈرایکٹر کو تنبیح کی کہ کام میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تعمیراتی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ساتھ ساتھ کام کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے مزیدبرآں ٹریفک کے بہاؤ کو تواتر کے ساتھ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہیں ہونا چاہیئے، اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ایس ایس پی ٹریفک کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ سی ڈی اے کے متعلقہ عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جبکہ ٹریفک پولیس اور سی ڈی اے افسران ملکر مؤثر ٹریفک پلان مرتب دیں تاکہ تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments