اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کی جا نب سے غیرر جسٹر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکیخلاف کریک ڈاؤن جاری

،رواں سال میں 16,072 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکو ٹکٹ جا ر ی اور بھاری جرمانے کئے گئے شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹر ڈ کروائیں،صرف ای ٹی او ہی کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال بھی کریں،ایس ایس پی ٹریفک

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ایس ایس پی ٹریفک محمد عمر خان نے کہا ہے کہ اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کی جا نب سے غیرر جسٹر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،رواں سال میں 16,072 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکو ٹکٹ جا ر ی اور بھاری جرمانے کئے گئے ، کارروائی کیلئے شہر بھر میںتشکیل کردہ سپیشل سکواڈ کی سربراہی ازخودایس ایس پی ٹر یفک کر رہے ہیں، شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹر ڈ کروائیںاور صرف ای ٹی او ہی کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال بھی کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آ باد ٹر یفک پویس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے غیر رجسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جا رہی ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکہ جات لگائے گئے ہیں،جس کیلئے چاروں زونز کے ڈی ایس پیز کوضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں،اس کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹس جاری اور بھاری جرمانے کئے گئے ہیں، اس تمام کاروائی کی سربراہی ایس ایس پی ٹریفک از خود کر رہے ہیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر یو ں سے اپیل کی ہیشہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کروائیںاور صرف ای ٹی او ہی کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال بھی کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

اور ٹر یفک سٹا ف کو ہد ایا ت جا ری کیں کہ اس میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی اور ان احکامات پر پر سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments