نور مقدم قتل کیس میں ڈرامائی موڑ ، ملزم ظاہر جعفر کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش

ملزم کے خلاف شواہد اس قدر مضبوط ہیں کہ امیدہے کہ اسے سخت سزا ملے گی، وکیل نور مقدم کیس میں ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست شروع میں دی جاتی ہے ، ابھی کیس اپنے انجام کے قریب ہے، شاہ خاور

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ، مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف شواہد اس قدر مضبوط ہیں کہ امیدہے کہ اسے سخت سزا ملے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو سزا سے بچانے کیلئے ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں ملزم ظاہر جعفر کو ذہنی معذور قرار دینے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے بتایا گذشتہ سماعت میں ایک گواہ نے بیان میں کہا تھا کہ جب واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں پہنچے تو نور مقدم کا سر دھڑ سے الگ پڑا تھا اور 4 افراد نے ملزم ظاہر جعفر کو پکڑا ہوا تھا۔اس حوالے سے مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ کیس میں ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست شروع میں دی جاتی ہے ، ابھی کیس اپنے انجام کے قریب ہے۔

وکیل شاہ خاور نے کہاکہ ملزم کوبچانے کیلئے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت یہ درخواست دی گئی تاہم یہ آخری حربہ تھا، میرا خیال ہے کہ ان کا یہ حربہ ناکام ہو جائے گا۔مدعی وکیل نے کہا کہ ملزم کیخلاف شواہداس قدر مضبوط ہیں کہ امیدہے کہ اسے سخت سزا ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں