سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

(جاری ہے)

رائے محمد کھرل نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے برسر اقتدار آنے ہی رانا شمیم کو بطور چیف جج گلگت بلتستان تعینات کیا،خدشہ ہے کہ رانا شمیم دوبارہ بیرون ملک فرار نہ ہوجائیں،استدعا ہے کہ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں