رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل پاکستان میں دیکھا جائیگا

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل (ہفتے کو) ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بجکر 37 منٹ پر ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکہ میں نظر آئے گا جبکہ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں