ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ،مجموعی شرح 18 فیصد سے نیچے نہیں آ سکی ، ادارہ شماریات

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:13

ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مجموعی شرح 18 فیصد سے نیچے نہیں آ سکی ۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطًاق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18 فیصد سے نیچے نہ آ سکی۔مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں