وہاڑی،کمشنر ملتان ڈویژن ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کے ہمراہ اے سی آفس میلسی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے ملاقات

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:06

اسلام آباد۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :کمشنر ملتان ڈویژن ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کے ہمراہ اے سی آفس میلسی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر  اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،کمشنرملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے  کہا کہ اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،اشیا کی مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کو لوٹنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کااندراج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور انکی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے ۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں