الیکشن کمیشن وزراء کی معافی قبول نہ کرے ، حافظ حمد اللہ

معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے، ترجمان پی ڈی ایم

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزراء کی معافی قبول نہ کرے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی نے بھی الزامات لگانے پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے پرردعمل میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ وزراء کی معافی قبول نہ کرے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پہلے دھمکی پھر گالی پھر معافی یہ وزراء کا وطیرہ رہا ہے، یہ پارٹی اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے، آئین اور قانون پر کسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے، پی ڈی ایم آئین اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں