استور ،مخالفین پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی دیکھ کربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ، سمیع اللہ ایڈووکیٹ

پیر 6 دسمبر 2021 15:16

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) مخالفین پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی دیکھ کربوکھلاہٹ کا شکار ہو گئےہیں گلگت بلتستان کو پہلی مرتبہ اعلی تعلیم یافتہ عوام کےلئے درد دل رکھنے والا وزیر اعلیٰ ملا  ہے  جو مال نہیں سمیٹتا   بلکہ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف  ہے ۔ ان خیالات اظہار وزیر اعلی کے سپیشل کوآرڈینیٹر سمیع اللہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت،تعلیم اور ڈویلپمنٹ فیلڈ میں انقلاب آنے والا  ہے مخالفین پی ٹی آئی کا پلان دیکھ کرہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگے ہیں، رانا فرمان علی پانچ سال حکومت کا حصہ  رہے ہیں انہوں نے اپنے ضلع میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا  ہے عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں انکے ٹھیکے بند ہوئے ہیں اس لئے شور شرابہ کررہے ہیں اصل مسئلہ گندم یا صحت کی سہولیات کا نہیں بلکہ ان کا اصل مسئلہ ٹھیکوں کی بندش ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں