صدر مسلم لیگ( ج) ا قبال ڈا ر کے سیاسی رہنمائوں سے رابطے ، ملک کی سیاسی صورت حال اور قومی امور پر تفصیلی گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) مسلم لیگ( ج) کے صدر اقبال ڈارنے مختلف سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر نثار اے میمن نے صدر مسلم لیگ ج اقبال ڈار سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اورقومی امور پر گفتگو ک گئی اس کے علاوہ اقبال ڈار صدر نے سابق رکن اسمبلی میاں آصف اور جمشید دستی سے بھی رابطہ کیا ۔

بزرگ سیاست دان حامد ناصر چٹھہ ، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ، چیرمین مسلم لیگ کونسلسردار نصراللہ خان ، چیرمین پاکستان مسلم الائنس، امان اللہ خان پراچہ،چیرمین کنزرویٹو پارٹی دانش چنا ، صدر عام لوگ پارٹی نسیم صادق،صدر پاکستان ہیومین را5ئٹس پارٹی ڈاکٹر خالد سہلری ، منیارٹی ونگ بشب نزیر عالم سے بھی اقبال ڈار نے رابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر گفتگو کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں