سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کا سیکٹر G-7 میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

مزید 15 غیر قانونی کمرے، 7 باتھ رومز، 8 چار دیواریاں، 5 کچن اور 2 فینسز بھاری مشینری کی مدد سے مسمار

پیر 6 دسمبر 2021 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے پیر کے روز سیکٹر G-7 میں سرکاری اراضی پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گزشتہ روز شروع کیا جانے والا آپریشن جاری رکھا۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر G-7/2 میں سی ڈی اے سہولت سنٹر کی عمارت کے عقب میں واقع سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران مزید 15 غیر قانونی کمرے، 7 باتھ رومز، 8 چار دیواریاں، 5 کچن اور 2 فینسز بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے کے اہلکاروں کی معاونت کے لئے موجود تھی۔بعد ازاں اسلام آباد کے ہی علاقے لہتراڑ روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری مہم کے دوران بنک اسٹاپ بجانب نیلور پر روڈ کے دونوں اطراف قائم کئے گئے درجنوں اسٹالز بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے گئے جبکہ دوران آپریشن تجاوزات کنندگان کا 2 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیاواضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں