اسلام آباد،معصوم فرشتہ قتل کیس کی سماعت آئندہ 9 دسمبر تک ملتو ی

پیر 6 دسمبر 2021 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں معصوم فرشتہ قتل کیس کی سماعت آئندہ 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود میں ہونے والے معصوم فرشتہ ریپ، و، قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رخشند شاہین نے آئندہ تاریخ پیشی 9 دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے اس معصوم فرشتہ کے ریپ اور قتل کے کیس میں ملوث ایک ہی ملزم نامزد ہے۔ جو کہ جیل میں ہے۔ معصوم فرشتہ کے والدین ہر تاریخ پیشی پر انصاف کے منتظر رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں