ایڈیشنل سیشن جج فرخ کی عدالت میں 302 کے مقدمے کی سماعت

3 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کنفرم ، مدعی عدالت کے باہر سراپا احتجاج

پیر 6 دسمبر 2021 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ کی عدالت میں 302 کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں3 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کنفرم کردی گئی، مدعی عدالت کے باہر سراپا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کی حدود 26 نمبر چونگی pso پمپ کے پاس والی آبادی میں تینوں ملزمان نے مدعی جار اللہ کے بھائی حیات اللہ پر رات کے گیارہ بارہ بجے اندھا دھن فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں حیات اللہ کی موت واقع ہو گئی تھی ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ کے پاس گزشتہ روزبعد از گرفتاری ضمانت کی سماعت ہوئی۔

دونوں طرف کے وکلا کی بحث کے بعد ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ مدعی جار اللہ عدالت کے باہر سراپا احتجاج ہو گیا۔ مدعی کا کہنا تھا کہ پولیس کی ناقص تفتیش اور چالان کی ہر ایک ضمنی میں ملزمان کو ریلیف دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔ پولیس اگر انصاف پر تفتیش کرتی تو کبھی بھی عدالت ان کو ضمانت پر رہا نہ کرتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں