این اے 133 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی ووٹ میں اضافہ مستقبل کی سمت کا تعین ہے ،نیر حسین بخاری

پیر 6 دسمبر 2021 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے حلقہ این اے 133لاہور کے ووٹروں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو بھی سلام پیش کیا ہے انہوں نے پارٹی امیدوار امیدوار اسلم گِل کی ثابت قدمی کو سراہا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے ییپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے تنظیمی عہدیداران کی بھرپور رابطہ عوام مہم پر شاباش دی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کے جمہوری عوامی بیانیہ کو پزیرائی ملی ہے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی ووٹ میں اضافہ مستقبل کی سمت کا تعین ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پنجاب سے اپنا پورا حصہ حاصل کرے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں