سید نیر حسین بخاری کا حلقہ 133لاہور کے ووٹروں کا دلی طور پر شکریہ

منگل 7 دسمبر 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے حلقہ 133لاہور کے ووٹروں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو بھی سلام پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی امیدوار امیدوار اسلم گِل کی ثابت قدمی کو سراہا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے تنظیمی عہدیداران کی بھرپور رابطہ عوام مہم پر شاباش دی ہے نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کے جمہوری عوامی بیانیہ کو پزیرائی ملی ہے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی ووٹ میں اضافہ مستقبل کی سمت کا تعین ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پنجاب سے اپنا پورا حصہ حاصل کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں