ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی خفیہ نگرانی،چار گاڑیوں پر مشتمل اسپیشل سرویلینس اسکواڈ تشکیل،اسلام آباد کی بڑی شاہراہوں پر تعینات

قانون شکن کا قانون کی گرفت سے بچنا مشکل،حادثات پر قابو پانا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہر ممکن یقینی بنانا ہے،ایس ایس پی ٹریفک محمد عمر خان

منگل 7 دسمبر 2021 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی خفیہ نگرانی،چار گاڑیوں پر مشتمل اسپیشل سرویلینس اسکواڈ تشکیل،اسلام آباد کی بڑی شاہراہوں پر تعینات ،ایس ایس پی ٹریفک محمد عمر خان نے کہا ہے کہ قانون شکن کا قانون کی گرفت سے بچنا مشکل،حادثات پر قابو پانا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہر ممکن یقینی بنانا ہے،اسپیشل انفورسٹمنٹ اسکواڈ کی 6ٹیمیںٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی خفیہ اسکواڈ(سرویلینس اسکواڈ) کی نشاندہی پر ان کیساتھ ملکر قانون شکنوں کے خلاف تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قانونی کارروائی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اآئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے ،اسلام آباد میں حادثات پر قابو پانے ،شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور قانونی کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اورقانونی شکنوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل خفیہ اسکواڈ (سرویلینس اسکواڈ) تشکیل دیے گئے ہیں،جو کہ اسلام آباد کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپورکارروائی کر رہے ہیں،یہ خفیہ اسکواڈ(سرویلینس اسکواڈ) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی نشاندہی کر کے اسپیشل انفورسٹمنٹ اسکواڈ کو بذریعہ وائرلیس گاڑی یا موٹر سائیکل کے متعلق آگاہ کرتا ہے،جس پر اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈگاڑی یا موٹر سائیکل روک کے اسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتا ہے،خطرناک ڈرائیونگ کرنے،اوورسپیڈنگ ،کم عمر ڈرائیورز ،لین وائلیشن،سیٹ بیلٹ وائلیشن ،ہیلمٹ وائلیشن ،موبائل فون وائلیشن سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خصوصی کارروائی کی جاتی ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس تمام تر وسائل کیساتھ بھرپور کارروائی کر رہی ہے،تاکہ اسلام آبادمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو ہر صورت روکا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں