پاکستان کی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

منگل 7 دسمبر 2021 23:19

پاکستان کی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں میزائل فائر کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں