ْامریکن بزنس کونسل کی جانب سے ایف بی آر کو غیر قانونی تجارت کی روک تھام پر مدد کی پیشکش

اگلے چار پانچ سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا، مشیر خزانہ شوکت ترین

منگل 7 دسمبر 2021 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) امریکن بزنس کونسل کی جانب سے ایف بی آر کو غیر قانونی تجارت کی روک تھام پر مدد کی پیشکش کی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو امریکن بزنس کونسل کے چار رکنی وفد کی قیادت عدنان اسد نے کی،مشیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد سے ملاقات ہوئی،عدنان اسد نے امریکن بزنس کونسل کے دائرہ کار اور اہمیت کو اجاگر کیا،وفد نے سرکاری ڈیٹا کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش میں غیر قانونی تجارت سے نمٹنے کے لئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

مشیر خزانہ نے کہاکہ اگلے چار پانچ سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا، مشیر خزانہ شوکت ترین نے تمباکو اور مشروبات کے غیر قانونی تجارت سے متاثر ہونے اور ریونیو نقصان کو دور کرنے کے لئے کوالٹی ریسرچ کی اہمیت پر زور د یا ۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے کونسل کو غیر قانونی تجارت کے انسداد کے لیے ایف بی آر اور اس کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں