نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آبا د محمد احسن یونس نے اپنے عہدے کا چارج شہداء کے بچوں اور فیملیز کیساتھ سنبھالا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے اپنے عہدے کا چارج شہداء کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ سنبھالا انھوں نے شہداء کی فیملیز کو کہا کہ میں جو آج اس عہدہ پر پہنچا ہوں وہ آپ کی دعاوں کی بدولت ہے، مجھ سمیت اسلام آباد پولیس کا ہر افسر آپ کا خادم ہے، آپ کے بچوں کا خیال رکھنا ہمارا بنیادی فرض ہے آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کا ہر غم ہمارا غم ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس افسران ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے شہدا کی فیملیز کے ساتھ اپنا ذاتی موبائل نمبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی وقت ہماری ضرورت ہوتو مجھے بلاجھجک فون کر سکتے ہیں، آپ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں