انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے،چیئر مین تحریک صوبہ ہزارہ

صوبہ ہزارہ کی انتظامی طور پر ضرورت بھی ہے اور وہاں بسنے والے عوام کا حق بھی ہے، اس تحریک کی بنیاد شہداء کے خون سے رکھی گئی ہے، ہماری تحریک کی پورے پاکستان سے کسی نے مخالفت نہیں کی، چیئرمین سینٹ نے صوبہ ہزارہ کی حمایت میں یقین دہانی کروائی ہے، سر دار محمد یوسف کی پریس کانفرنس پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے، اس کے لیے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے ،سینیٹر طلحہ محمود

بدھ 8 دسمبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، صوبہ ہزارہ کی انتظامی طور پر ضرورت بھی ہے اور وہاں بسنے والے عوام کا حق بھی ہے، اس تحریک کی بنیاد شہداء کے خون سے رکھی گئی ہے، ہماری تحریک کی پورے پاکستان سے کسی نے مخالفت نہیں کی، چیئرمین سینٹ نے صوبہ ہزارہ کی حمایت میں یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جے یو آئی کے سینیٹر طلحہٰ محمود کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک 2010 میں شروع ہوئی تھی، اس تحریک کی بنیاد شہداء کے خون سے رکھی گئی ہے، اس تحریک میں تمام لوگ جو کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہیں متحد ہیں، پاکستان کے دوسرے علاقوں سے پہلے ہماری آواز صوبے کیلئے اٹھی ،پاکستان جب بنا تو آبادی ساڑھے تین کروڑ تھی اور صوبے چار تھے ، آج بائیس کروڑ آبادی ہے اور صوبے چار ہیں ، جس طرح تحصیل اور یونین کونسلز بنتی ہیں صوبے بھی بننے چاہیے، کے پی سے قرارداد منظور کروا کر مرکز کو بھیج دی ہے ، دوسری تمام پارٹیوں نے بھی حمایت کی ہے،یہ اس بات کہ ضمانت ہے کہ صوبہ ہزارہ ضرورت ہے، ہماری تحریک کی پورے پاکستان سے کسی نے مخالفت نہیں کی،ملک کی مضبوطی اور خوشحالی کے لیے ملک میں مذید صوبے بننے چاہیں، ملک کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے ملک میں مذید صوبے بننے چاہیں،امید ہے کہ صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا جو ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، چیئرمین سینٹ سے آج ایک وفد کی صورت میں ملاقات ہوئی ہے اور چیئرمین سینٹ کے سامنے اپنی بات رکھی ہے ، چیئرمین سینٹ نے صوبہ ہزارہ کی حمایت میں یقین دہانی کروائی ہے چیئرمین سینٹ نے حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی میں ہمارا بل ہے اور سینٹ میں بھی بحث کیلئے آئے گا، مولانا فضل الرحمان ،سراج الحق ،آفتاب شیر پائو اور دیگر پارٹیوں کی قیادت نے حمایت کی ہے ، امید ہے کہ صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا جو ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے ، اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے، اس کے لیے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے ، اگر نئے صوبے بنائے جائیں تو یہ پاکستان کے لیے بہتر ہے، جتنے صوبے زیادہ ہوں گے لوگوں کو اتنا زیادہ ریلیف ملے گا ، سیاحت کے حوالے سے ہزارہ بہت اہم ہے، ہزارہ سی پیک کا گیٹ وے ہے، صوبہ ہزارہ کیلئے ہماری جدوجہد کافی دیر سے چل رہی ہے، اس تحریک کے 180 لوگ ابھی جسمانی طور پر متاثر ہیں ، تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کی سپورٹ ہمیں حاصل ہے، صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے رابطوں کو تیز کریں گے، چیئرمین سینٹ نے ہماری بات کو غور سے سنا اور حمایت کی ہے صوبہ ہزارہ کے کرداروں کوآنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں