پارلیمانی طرز جموریت ناکام ہوچکا ہے، پارلیمانی نظام کرپشن کا نظام ہے ، ملک میں صدارتی نظام قائم کیا جائے، پاکستان عوامی لیگ

ہم نے تمام پارٹیوں کو آزما لیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد عمران خان نے بھی وعدے کیے مگر کچھ نہیں کیا، آمنہ مسعود جنجوعہ

بدھ 8 دسمبر 2021 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے کہا ہے کہ پارلیمانی طرز جموریت ناکام ہوچکا ہے، پارلیمانی نظام کرپشن کا نظام ہے لہذاٰ ملک میں صدارتی نظام قائم کیا جائے۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری آج کی پریس کانفرنس کا مقصد پارلیمانی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے کیونکہ پارلیمانی نظام ایک کرپٹ نظام ہے، پارلیمانی نظام جب بھی آیا بلدیاتی اداروں کو ختم کر دیا گیا، اراکین اسمبلی کا کام قانون سازی ہے نہ کہ گلی محلوں کی گلیاں بنانا ہے، پارلیمانی نظام میں چند لوگوں اور ان کے خاندانوں کی اجارہ داری ہے، یہ تقریباً ستر ،اسی لوگ ہیں جو بار بار پارٹیاں بدل کر برسراقتدار آجاتے ہیں، کیا پی ٹی آئی اس تبدیلی کے لیے آئی تھی، اس موقع پر چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام پارٹیوں کو آزما لیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد عمران خان نے بھی وعدے کیے مگر کچھ نہیں کیا، نظام کو بدلنے کے لیے نئی جماعتوں کو سپورٹ کرنا ہوگا اسی لئے اب میں انہیں سپورٹ کرنا چاہتی ہوں ، ہم ہر میدان میں تنزلی کا شکار ہوتا جا رہے ہیں، آرمی عدلیہ اور پارلیمنٹ ایک پیج پر ہوں تو کامیابی ہے، اب ایک ایسا بل لایا جا رہا ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے بلکہ پانچ سال سزا ہو سکتی ہے، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، صدر پاکستان عوامی لیگ بلوچستان ملک غفار نے کہا ملک میں صدارتی نظام ضرور قائم ہو گا، اس سے قبل پاکستان کو تباہ کرنے میں سب پارٹیوں نے کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

آج وہ سب لوگ ملک سے باہر ہیں ملک کو لوٹ کر بھاگے ہیں، یہ ایک انقلابی پارٹی ہے۔ قبل ازیں پارٹی کے وائس چئیرمین سید مظہر علی نے پارٹی کا منشور پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں