روڈ سیفٹی سپیشل بچوں کے لیے بھی اتنی ہی زیادہ اہم ہیں جتنی دوسرے افراد کے لیے ہے،ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجا د

بدھ 8 دسمبر 2021 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس(موٹروے نارتھ زون) کی جانب سے اسپیشل بچوں کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجاد تھے۔ جبکہ دیگر شرکاء میں ادارہ کے اسپیشل بچے، اساتذہ اکرام اور موٹروے پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، قوتِ بصارت سے محروم بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب کو آگے بڑھاتے ہوئے موٹروے پولیس کے انسپکٹر ثاقب وحید نے ملٹی میڈیاکے ذریعے روڈ سیفٹی پریزنٹیشن پیش کی۔ جس میں انہوں نے ٹریفک سے متعلق امور پر روشنی ڈالی جن پر عمل کر کے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

روڈ سیفٹی کے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے، صحیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

سیمینار کے آخر میں مہمانِ خصوصی ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجاد کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی اسپیشل بچوں کے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی دوسرے افراد کے لیے ہے۔ آج ان بچوں نے اس سیمینار میں جو سیکھا نہ صرف ان باتوں پر خود عمل کریں گے بلکہ دوسروں کو معلومات فراہم کرینگے، آج سے یہ تمام بچے روڈ سیفٹی سفیر ہیں جو روڈ سیفٹی کا پیغام جہاں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ، جس کے ساتھ تحائف کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں