اسلام آباد، ٹھنڈاپانی میں مالک مکان کی کرایہ دار کے گھر میں گھس کر اسکی بیوی سے بدفعلی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) تھانہ نیلور کے علاقے ٹھنڈاپانی میں مالک مکان نے کرایہ دار کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی سے بدفعلی کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیلور کے علاقے ٹھنڈا پانی گاؤں میں مالک مکان پرویز نے اپنے ہی کرائے دار کے گھر گھس کر کرایہ دار کی بیوی سے زبردستی زناکاری کردی۔ مدعیہ سمیعہ بی بی نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے اپنا موقف تیار کیا کہ اس کے مالک مکان پرویز نے زبردستی گھر میں گھس کر مجھ سے زناکاری کی۔ پولیس نے فوراً مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ملزم تاحال فرار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں