۹آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی نک رابطہ ،سیاسی تعاون پر گفتگو، رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ

ذ* پیپلزپارٹی ہمیشہ بے وفائی کرجاتی ہے،مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے

اتوار 16 جنوری 2022 18:20

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی فون کے ذریعے فضل الرحمان سے سیاسی تعاون پر گفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گفتگو میں گلے شکوے کیے اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ بے وفائی کرجاتی ہے۔

) فضل الرحمان نے مشرف دور اور سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رویے کا شکوہ کیا اور ساتھ ہی پی ڈی ایم کی تحریک کی ناکامی بھی پیپلزپارٹی کے کھاتے میں ڈالی۔دوسری جانب آصف زرداری نے استعفوں کی شرط کو پی ڈی ایم کی ناکامی سے تعبیر کیا۔واضح رہے کہ گفتگو بے تکلف اور دوستانہ پیرائے میں ہوئی جبکہ آصف زرداری اور فضل الرحمان میں رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

*** 16-01-22/--112 #h# ؒنجی سکولوں کی بے دخلی روکنے کے فیصلہ سے ملک میں معیاری تعلیم فراہمی کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔بلوچستان گرینڈ الائنس عدالتی فیصلہ سے نجی تعلیمی اداروں کوسہولت ملے گی جبکہ شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملک کی سماجی و معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی ;بلوچستان گرینڈالائنس کے رہنماحضرت علی کوثر،زیب الرحمن کی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس #/h# `اسلام آباد(آن لائن )بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے کینٹ ایریاز سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے خلاف عدالتی حکم نامہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ فیصلے سے ملک میں معیاری تعلیم کی آسان فراہمی کی کوششوں کو تقویت ملے گی جبکہ شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملک کی سماجی و معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

اداروں کی بحالی کے حوالے سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جدوجہد مثالی ہے جس پر ایسی ایشن کے تمام ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان گرینڈالائنس کے رہنماؤں بشمول حضرت علی کوثر،زیب الرحمن،رحمت اللہ غزنوی،عبدالعزیز،امین اللہ کاکڑ،قاری ہدایت اللہ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین،ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ،محمد اشرف ہراج و دیگر کے ہمراہ اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

حضرت علی کوثر کا کہنا تھاکہ ملک میں نجی تعلیمی ادارے کورونا کے باعث شدید مسائل کا شکار ہیں جبکہ تعلیمی سلسلہ بار بار منقطع کرنے سے بچوں کا تعلیمی تسلسل بھی تعطل کا شکار ہوچکاہے جس سے ملک میں تعلیمی مستقبل پر سوالیہ نشان پیدا ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں اگر حکومت نے دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو یہ خلا کئی سال تک پورا نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران صرف بلوچستان میں 500نجی تعلیمی ادارے مکمل طورپر بند ہوچکے ہیں جس سے یہاں کام کرنیوالے اساتذہ و دیگر عملہ بے روزگار اور ہزاروں بچے آوٹ آف سکول ہوچکے ہیں۔ حکومت کواس کا وعدہ یاددلاتے ہوئے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دیا جائے۔بجلی کے بلزمیں رعایت، کرایہ میں چھوٹ اور بلاسود قرضے دیے جایں۔

رجسٹریشن فیس کو ختم کیاجائے اور بلاجواز پاپندیوں سے گریز کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں کینٹ ایریاز سے نجی تعلیمی اداروں کی بیدخلی کامعاملہ سامنے آیا ہے جس پرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن نے ملک ابرار حسین کی قیادت میں بے مثال کردار ادا کرتے ہوئے بے دخلی کے فیصلے کو واپس کرانے میں اہم کردار ادا کیاہے، ایسوسی ایشن کی کوششوں سے ملک بھر کے 42کینٹ ایریاز میں ہزاروں تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں