ط* کورونا وائرس کے وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے

) گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی، 95فیصد اومیکرون ویرئنٹ کے کیسز ہیں ا* کراچی میں کیسز میں تشویشناک اضافہ، شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی + وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج ہوگا، تعلیمی اداروں کی بندش اور زیادہ شرح تناسب والے اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون کے نفا ذ کے حوالے سے فیصلوں کا امکان

اتوار 16 جنوری 2022 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے جبکہ گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 95فیصد اومیکرون ویرئنٹ کے کیسز ہیں ۔ کوروناوائرس کے و ارجاری ہیں ۔ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے اور شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

ایک روزمیں وائرس کی شرح میں 4 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں6124ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2412مثبت نکلے، سندھ بھرمیں کورونا کے 2622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک مریض دم توڑگیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں 366 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصدتک جاپہنچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 669 کیسز سامنے آئے، پنجاب بھر میں ایک روزمیں853نئے کیسز رپورٹ ہو ئے، کیسز کی کل تعداد 452362 ہو چکی ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوئے، 99 نئے کیسز سامنے آئے، مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 199 ہوگئی۔ کوئٹہ میں کوروناوائرس کے پھیلنے کی شرح 3.23 فیصد ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کی14کیسزرپورٹ ہوئے، کیسز کی تعداد33ہزار699 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4027 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر آج (پیرکو)این سی او سی نے وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں تعلیمی اداروں کی بندش اور زیادہ شرح تناسب والے اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون کے نفا ذ کے حوالے سے فیصلوں کا امکان ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں