آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے ترقی پانے والے افسران کو ایس پیز کے عہدے کے رینک لگا دیئے

پیر 17 جنوری 2022 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اے ایس پیز سے ایس پیز کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقادکیا گیا، آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے ترقی پانے والے افسران کو ایس پیز کے عہدے کے رینک لگائے۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جیز،اے آئی جیز،ایس ایس پیز،ایس پیزاورترقی پانے والے افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے ان کومبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس پیز کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں ایس پی فریال فرید، ایس پی عائشہ گل، ایس پی آمنہ بیگ، ایس پی حیدر علی اور ایس پی سعود خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملنے والی نئی ذمہ داریوں پر زیادہ محنت اور لگن سے خدمات سر انجام دیں یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفییر، شہریوں کوانصاف اور میرٹ کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments