تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، 6 سالہ بچہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کر نیوالا ملزم گرفتار کر لیا

پیر 17 جنوری 2022 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کر نے والے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچے کی والدہ نے تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں درخواست دی کہ اس کے چھ سالہ بیٹے سلیمان خان نے بتایا کہ 2 دن قبل ہمارے رہائشی پلازے کے اوپر والے فلیٹ میں رہائشی عثمان نامی لڑکے نے ٹی وی دیکھنے کے بہانے اوپر بلایا اور جنسی زیادتی کی ہے ملزم عثمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تھانہ شہزاد ٹاؤن نے فوری طور پر مقدمہ درج کیااور تفتیش مقدمہ عمل میں لائی، ایس پی رورل ضیاء الدین نے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک ایس ایچ او تھانہ ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن سب انسپکٹر فضل خالق، اے ایس آئی عماد حسین شاہ معہ جوانوں پرمشتمل ٹیم کو دیا، پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو قلیل وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments