ڈپٹی کمشنر عاصم جاویدکا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹربڑانہ تحصیل لالیاں کا اچانک دورہ

منگل 18 جنوری 2022 16:22

چنیوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے لیٹ نائٹ رورل ہیلتھ سنٹربڑانہ تحصیل لالیاں کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کو چیک کیا،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں وقار اکبر چیمہ بھی انکے ہمراہ تھے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرعاصم جاوید نے رات گئے RHC بڑانہ کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے حاضری رجسٹرڈ کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر نے مرکز صحت میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کو بھی چیک کیا، انہوں نے وارڈز سمیت واش رومز۔

(جاری ہے)

سٹور رومز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انچارج اور دیگر عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ مرکز صحت میں ہر وقت صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مراکز صحت کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اس لیے غفلت کا مظاہرہ ہر گز نہ کیا جائے، مراکز صحت میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں،آخر میں ڈپٹی کمشنر نے جملہ سٹاف کو ہدایت کی کہ ہر آنے والے مریض سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے علاج کے حوالے سے ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں