اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد انیل سعید کا رضاکاروں کے ہمراہ ڈھوک جیلانی میں کریانہ سٹورز کا دورہ

منگل 18 جنوری 2022 17:58

اسلام آباد۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد انیل سعید نے رضاکاروں کے ہمراہ ڈھوک جیلانی میں کریانہ سٹورز کا دورہ کیا تاکہ احساس راشن رعایت پروگرام میں دکانوں کی رجسٹریشن کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی بھی چیکنگ کی،کووڈ 19 ویکسین کی صورتحال اور پولی تھین بیگز کا غیر قانونی استعمال، پھلوں/سبزیوں، دودھ، چکن شاپس، بیکریوں اور جنرل سٹورز کی چیکنگ کی۔ انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگ دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں