قومی اسمبلی کا اجلاس،اراکین کی عدم دلچسپی،صرف41ارکان حاضر

اپوزیشن کے 32اور حکومتی9ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی جن ممبران نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے ان کی رکنیت معطل ہے ،فہرست پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹس پر رکھوا دی ہیں،سپیکراسمبلی

منگل 18 جنوری 2022 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی عدم دلچسپی 342کے ایوان میں صرف 41 ارکان ہی اجلاس میں موجود جن میں اپوزیشن کے 32 اور حکومت کے صرف 9 ارکان ایوان حاضر ہوئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزرا میں صرف ایک وزیر علی محمد خان ایوان میں موجود تھے سپیکر اسمبلی نے کہا کہ جن ممبران نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے ان کی رکنیت معطل ہے ،معطل ممبران ایوان میں حاضر نہیں ہوسکتے ،معطل ممبران اپنے سالانہ گوشوارے جلد سے جلد جمع کرائیں تاکہ ان کی ممبر شپ بحال ہوسکے معطل ارکان قومی اسمبلی کے اسمبلی اجلاس میں آنے پر سخت پابندی لگ گئی اسپیکر نے معطل ارکان کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ کے تمام انٹری پوائنٹس پر رکھوادیں پارلیمنٹ بلڈنگ کے مرکزی دروازوں پر بھی سکیورٹی عملے کے پاس فہرستیں رکھوادی گئیں قومی اسمبلی ہال کے تمام داخلی دروازوں پر بھی فہرستیں موجود اسپیکر نے معطل ارکان کو ایوان میں نہ آنے کی بھی ہدایات کردیں قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس پر پی پی پی کی ممبر اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بچیوں کو ہنرمندی کی تعلیم کا انتظام نہیں ہے جس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ اکرم نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں پولی ٹیکنیک برائے خواتین ہے، جی سیون میں ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ہیاسلام آباد میں رورل ایریا میں بھی ہنرمندی کی تعلیم کا اسکول موجود ہے ہنرمندی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی بچیوں کو سرٹیفیکیٹ دئے جائیں تاکہ ان کو بیرون ملک روزگار مل سکے نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل سرٹیفیکیٹ دینے کے لئے بنائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں