’’ وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں‘‘نورعالم خان نے پنڈوراباکس کھول دیا

کرپشن، بجلی وگیس کی غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پرآواز بلند کی تھی ،اگر اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، مجھے شوکاز صرف عمران خان ہی جاری کر سکتے ہیں iپی ٹی آئی رہنما کا پرویز خٹک کے شوکاز نوٹس پرردعمل

منگل 18 جنوری 2022 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) تحریک انصاف کے رکن نو رعالم خا ن نے وفاقی وزرا ء کے نام ای سی ایل میں ڈا لنے کا مطالبہ کردیا ۔ پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پر نو ر عالم بھی چپ نہ رہے اور نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے،پرویز خٹک کی طرف سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن نو رعالم خا ن نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہو ا ہے کہ پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ،انہوں نے کہا مجھے شوکاز صرف عمران خان ہی جاری کر سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کرپشن بجلی کی نا انصافی ،لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس ایشو پرآواز بلند کی تھی ،اگر اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،انہوں نے کہا وہ آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں شامل ہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

نورعالم خان کا کہنا تھا انھیں میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے کہ پرویز خٹک صاحب نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ نورعالم نے ٹویٹ میں کہا پہلی بات یہ ہے کہ صرف عمران خان ہی انھیں شوکاز نوٹس جاری کر سکتے ہیں ، دوئم انھوں نے کرپشن اور بجلی کی نا انصافی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے خلاف بات کی تھی ،وہ اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں ہونے چاہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں