پاکستان سائنس فاونڈیشن کے زیراہتمام پاکستان سائنس ایکسپو28 اور 29 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی

بدھ 19 جنوری 2022 16:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سائنس فاونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان سائنس ایکسپو  28 اور 29 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعظم عمران خان اور وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی  سینیٹر شبلی فراز  بھی  ایکسپو میں شرکت کریں  گے۔ پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں ہونے والی ایکسپو میں قومی اور غیر ملکی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ، سرکاری افسران، نجی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور سی ای اوز، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، صنعتی رہنما، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ، سکالرز، محققین اور سائنسدان شریک ہوں گے۔

پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ ایکسپو کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سائنس ایکسپو ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایکسپو ہے جس کا مقصد پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، سائنس سوسائٹیوں، طلبہ ، یونیورسٹیوں اور محققین کی کامیابیوں کو  ظاہر کرناہے، اس کا انعقاد حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک کے لیے کیا جارہا ہے۔ ایکسپو مختلف اداروں اور تنظیموں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابیوں کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں