کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی، 300 یونٹ تک کے صارفین پر نفاذ نہیں ہوگا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی تاہم 300 یونٹ تک کے صارفین پر نفاذ نہیں ہوگا،کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نیکے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنیکانوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں سستی کی گئی ہے، فروری کے بلوں میں ریلیف صارفین کو منتقل کیا جائے۔لائف لائن اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ریلیف کا نفاذ نہیں ہوگا،کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں