سیف سٹی شہر اسلام اباد میں کرائم بے قابو ، 24 گھنٹوں کے دوران سنگین اور دیگر مختلف نوعیت کے 73 واقعات رونما

جمعہ 21 جنوری 2022 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) سیف سٹی شہر اسلام اباد میں کرائم بے قابو ، 24 گھنٹوں کے دوران سنگین اور دیگر مختلف نوعیت کے 73 واقعات رونما ہوئے ، ایک ہی روز تین مختلف واقعات میں 2خواتین اور ایک مرد کو اغواء کر لیا گیا،3شہری اپنی قیمتی گاڑیوں سے جبکہ 8 لوگ اپنے موٹر سائیل سے محروم ہو گئے ،22 مختلف وارداتوں میں شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ، صدر زون 26 وارداتوں کے ساتھ اج کے دن کرائم زون میں پہلے نمبر پہ رہا ، رورل زون میں 20 واردتیں ہوئی جبکہ سٹی زون میں کرائم کے 16واقعات ہوئے ،انڈسریل ایریا زون میں 16 وارداتیں ہوئی ،چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات نقدی موبائل فون لیب ٹاپس و دیگر سامان سے مزید محرومہوگئے ،

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں