اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے رینجرزہیڈکوارٹرز( 17ونگ )میں 2 روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

رود سیفٹی ،ٹریفک قوانین کو ملحوظ خاطررکھ کر اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے محتاط اندازمیں گاڑی چلائیں،مظہر اقبال یفک قوانین پر عمل کریں ،دوسروں کو بھی تلقین کریں، جو سیکھا ہے اس پر عمل کریں،اچھا شہری بنیں،قانون پر عمل کرنا ہی زندگی ہے ،ایس ایس پی ٹریفک

جمعہ 21 جنوری 2022 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے رینجرزہیڈکوارٹرز( 17ونگ )سیدپور اسلام آباد میں 2 روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،50سے زائدرینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال نے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمر نعیم خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،اس موقع پر ونگ کمانڈر اور تقریب میں شریک دیگر رینجرز کے افسران نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کوقابل تعریف قراردیا، ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال نے کہا کہ رود سیفٹی اور ٹریفک قوانین کو ملحوظ خاطررکھ کر اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے محتاط اندازمیں گاڑی چلائیںاوریفک قوانین پر عمل کریں اوردوسروں کو بھی تلقین کریں، جو سیکھا ہے اس پر عمل کریں،اچھا شہری بنیں،قانون پر عمل کرنا ہی زندگی ہے غفلت لاپرواہی کو زندگی سے دور کریں اور محفوظ رہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے رینجرزہیڈکوارٹرز( 17ونگ )سیدپور اسلام آباد میں 2 روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد،50سے زائد ڈرائیورز افسران و جوانوں نے شرکت کی،شرکاء کوروڈ سیفٹی ،محتاط ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے انچارج انسپکٹر رانا اشتیاق ا ور اُن کی ٹیم نے شرکاء کو روڈ سیفٹی ،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے،انہوں نے تقریب کے اختتام پرونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمر نعیم خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ، اس موقع پر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمر نعیم خان اور تقریب میں شریک دیگر رینجرز کے افسران نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے ہمارے افسران و جوانوں کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس بہت ضروری ہیں،بہت سی باتیں ہمیں معلوم نہیںتھیں، اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے شرکاء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اومحتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں