بلال انور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ مقرر

جمعہ 21 جنوری 2022 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) فیڈرل کیبنٹ ڈویژن کی تعیناتی کے بعد بلا ل انورنے بطور سی ای او نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ( این ڈی آر ایم ایف)کا عہدہ سنبھال لیا ۔ این ڈی آر ایم ایف ہ کمپنیز سیکشن 42 ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے جو کہ قدرتی آفات سے بچائو کو ممکن بنانے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کی200ملین ڈالر کے تعاون سے بنایا گیا۔

(جاری ہے)

نو منتخب سی ای او اس سے پہلے جنرل مینیجر The Commonwealth Climate Finance Access Hub, Port Louis, Republic of Mauritius کے عہدے پر فائز تھے جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منصوبوںکو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی کی تشکیل اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کا تجربہ دنیا کے کئی ممالک تک پھیلا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی ،کاربن سٹریٹیجیزاور ڈونر فنڈڈ منصوبوں کی انتظام کاری شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں