ریلوے میں نوکری دلوانے کے لیے دو شہریوں سے دس لاکھ روپے ہتھیالیے گئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے علاقے سے ریلوے نوکری دلوانے کے لیے دو شہریوں سے کل دس لاکھ روپے ہتھیالیے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

شہراز بھٹی نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو بتایاکہ شفیع اللہ نے اسے اور اسکے دوست معظم کو ریلوے میں نوکری دلوانے کاکہا، ہمیں ریلوے وزارت کے چوتھے فلور بلوایاجہاں قمر اور ایک نامعلوم بھی موجود تھے جنھوں نے ہمیں تقررنامے دئیے اور ہم سے پانچ پانچ لاکھ روپے وصول کیے بعدزاں لیٹربوگس نکلے اور اب ملزم رقم واپس کرنے سے بھی انکاری ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments