بند راستے کو کھلوانے اور کار سرکار مداخلت کرنے پر 60 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) تھانہ نون پولیس نے تبلیغی مرکز کی طرف جانے والے بند راستے کو کھلوانے اور کار سرکار مداخلت کرنے پر ساٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

اکرم ایس آئی نے پولیس کوبتایاکہ اقبال اور ناصر سمیت ساٹھ ملزمان نے تبلیغی مرکز کی طرف راستہ کھلوانے کے لیے آہنی جنگلے کوتوڑنا شروع کیاانہیں روکا تو ملزمان نے کارسرکارمداخلت کی اور ٹریفک بند کردی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں