کورونا کیسز میں اضافہ،سینیٹ ملازمین کی حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سینیٹ ملازمین کی حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایس او پیز اور ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سینیٹ ملازمین 24 جنوری سے 50 فیصد حاضری پر عمل کریں گے اور کورونا ویکسی نیشن کارڈ دکھائے بغیر ان کا داخلہ ممنوع ہو گا۔واضح رہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کے کئی ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں