
ڈاکٹر فیصل سلطان نے سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا لاہور سے آغاز کردیا
سال کی پہلی انسداد پولیو مہم، 22.4ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
ہفتہ 22 جنوری 2022 00:24
(جاری ہے)
لاہور میں مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بار بار قطرے پلانے کاہمارا مقصد بچوں کو موذی مرض سے بچانا ہے۔
سال 2022ئ میں 2021ئ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقرار رکھیں گے جس کے لیے پولیو کیلئے حساس قرار دیئے گئے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہپچھلے سال 2021ئ میں تاریخ کے سب سے کم کیسز سامنے آئے اور ہم آخری منزل کے حصول کے لیے اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے مہم کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ بہترین سہولیات کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کا بھرپور ساتھ دیں۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ، کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سنٹر پنجاب سندس ارشاد کے علاوہ دوسرے حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ’’پولیو پروگرام گھمبیر چیلنجز کے باوجود مسائل کے حل کے لیے پرامید ہے۔ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں‘‘۔ بار بار پولیو ویکسین کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ’’ پولیو ویکسین محفوظ ہے اور وائرس کے خلاف بچوں کی قوت مدافعت میں بڑھانے میں مددگار ہے اور انہی قطروں سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے‘‘۔اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پروگرام درست سمت پر گامزن ہے۔صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 اور واٹس ایپ ہیلپ لائن 03467776546 سے مہم کے دوران والدین کی رہنمائی کی جائے گی۔ اگر کہیں پر بچے قطرے پینے سے محروم رہ جائیں تو صحت تحفظ اور واٹس ایپ ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ
-
وزیراعظم کا غریب گھرانوں کیلئے ماہانہ 28 ارب روپے ریلیف پیکج کا اعلان
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر2روپے بڑھ گئی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کااضافہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کیلئے 60 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دیدی
-
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف فوجی قیادت بارے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
-
آئینی طریقے سے حکومت بدلی گئی، پہلی بار دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں گئے، وزیراعظم کا خطاب
-
عمران خان کان کھول کر سن لیں الیکشن کا اعلان حکومت کی مدت پوری ہونے پر کیا جائے گا، 6 دن کا الٹی میٹم نہ دیں آپ 6 صدیوں تک دوبارہ اسلام آباد نہیں آ سکتے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ..
-
حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا
-
اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر کے دوران رانا ثنااللہ اونگھتے رہے
-
مریم نواز بچے کے منہ سے اپنے لیے شعر سن کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں
-
پہلی بار دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں گئے ہر شعبہ تباہی کی داستان سنارہا ہے جو سابق حکومت اپنے پونے چار سال میں پیچھے چھوڑ گئی ہے. شہبازشریف
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.