وزارت داخلہ کی ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت

لاہور انار کلی بازار دہشت گردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے، شیخ رشید کی ہدایت پر مراسلہ جاری

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور انار کلی بازار دہشت گردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے۔وزارت داخلہ کے مراسلے میں صوبائی حکومتوں کو غیر معمولی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں