پاکستان سویٹ ہوم ایچ ایٹ پری کیڈٹ کالج کا آغاز کر دیا گیا

کیڈٹ کالج داخلے کے لیے 12 سو 50 درخواستیں موصول ہوئیں،150 بچوں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے،زمرد خان

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پاکستان سویٹ ہوم ایچ ایٹ پری کیڈٹ کالج کا آغاز کر دیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان نے کہاکہ اس پیغام کو پورے ملک میں پہنچانے کے لیے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،گزشتہ تعلیمی سال میں کیڈٹ کالج داخلے کے لیے 12 سو 50 درخواستیں موصول ہوئیں،اس سال 150 بچوں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پری کیڈٹ کالج میں میرٹ پر آنے والے تمام بچوں کو تعلیم دی جائے گی،پورے پاکستان کے ہر ڈویڑن میں پاکستان سویٹ ہوم بنانا چاہتا ہوں۔ زمرد خان نے کہاکہ : اللہ نے زندگی میں خوبصورت مشن سے نوازا،اس مشین کی نسبت نبی پاک ص کے ساتھ ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سویٹ ہوم کا ترجمہ کیا جائے تو وہ اللہ کی نعمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج اللہ کی مہربانی سے ہزاروں بیٹیاں ،بیٹے مجھے پاپا کہتے ہیں ،گیارہ سال میں میرے بچے بڑی بڑی یونیورسٹی اور کالج میں موجود ہے ،یہاں کے بچے کیڈٹ کالج میں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ 31 بیٹیوں نے انٹرویو دیا اور سترہ بچیاں سلیکٹ ہوئیں،جہاں بڑے بڑے برنس مینز اور امیروں کے بچے ہیں وہاں میرے ہوم سویٹ کے بیٹے بیٹیاں بھی ہیں ،یہ صرف اللہ کا معجزہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ دن بھی آئے گا ہوم سویٹ کے میرے بیٹے قومی اسمبلی کے رکن ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں