پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کاورچوئل کا اجلاس ،وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے پر مشاورت

اتوار 23 جنوری 2022 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا عبدالغفورحیدری، میر کبیر شاہی، احسن اقبال، حافظ عبدالکریم، سکندر شیر پاؤ شریک ہوئے۔

اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاری اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ اور الیکشن کمیشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں منی بجٹ،ا سٹیٹ بینک ترمیمی بل اور ای وی ایم مشین کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جب کہ صدارتی نظام پر چھیڑی جانے والی بحث پر سفارشات تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں