= نیاپاکستان بناتے بناتے پراناپاکستان بھی تباہ کردیا، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی قیمت اداکررہی ہے،جس کا ازالہ اگلی حکومتوں کو کرناہوگا،چودھری رفعت جاوید

aملکی حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے،ملکی نظام بھیک مانگ کر چلایاجارہاہے،ن لیگ کا راستہ نہ روکاجاتا تو آج کئی مسائل حل ہوچکے ہوتے،مسلم لیگی رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے سنیئر رہنما و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاویدنے ہے کہاہے کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے حکمرانوں کے پاس بحرانوں کے حل کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے،قوم مہنگائی کی صورت میںتبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی حکومتوں کو کرناہوگا،عوام نے عمران نیازی اور حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈگڈگورننس ،مہنگائی ،بے روزگاری کاچالان کاٹ دیا ہے اور اب انہیں بھاگنے نہیں دیںگے،تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ اس عوام دشمن ٹولے سے جان چھڑانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میںہوشربامہنگائی ہے جبکہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کوپاکستان میںسب سے کم مہنگائی نظر آ رہی ہے،نالائق حکمران ٹولہ اپوزیشن خصوصا"مسلم لیگ(ن) کے قائدین کو چار سالوں سے نشانہ بنا رہے ہیں،عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی ساری توجہ کرپشن اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے پر ہے،عوام کو ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھروں کا جانسہ دیا لیکن لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا، نیاپاکستان بناتے بناتے پراناپاکستان بھی تباہ وبرباد کردیاگیا،نالائق ٹولے کی نااہلیوں سے پاکستان میں ہوشربا مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماچودھری رفعت جاویدنے مزید کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کا یہ کہنا کہ"ملک میں مہنگائی دوسرے ملکوں سے کم ہی" بالکل جھوٹ پرمبنی ہے،جب سے یہ نااہل ٹولہ کو ملک پر مسلط کیاگیا ہے ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی،بھیک مانگ کر ملک کوچلاجارہاہے،ناکامی کایہ حال ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء بھی درآمدکی جارہی ہے،سود پراربوں ڈالر کاقرضہ لیاجارہاہے، آئے بجلی، گیس، پٹرول، ڈیزل اوراشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کیاجاتاہے جس سے غریب طبقہ فاقوں پر مجبور ہوگیاہے۔

سابق ڈپٹی میئراسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ موجودہ ملکی حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے ،ہرپاکستانی پریشان ہے،مسلم لیگ(ن) حکومت کا راستہ نہ روکاجاتا تو آج کئی مسائل حل ہوچکے ہوتے، آنیوالا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہے،پارٹی میاں برادران کی قیادت میں متحدہے،مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اقتدار میںآ کر جہاں سے ترقی کا سفرروکاتھا وہی سے شروع کریں گے۔چودھری رفعت جاوید نے مزیدکہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی قومی، دینی و انسانی ذمہ داری ہے کہ اس ظالم حکومت سے جان چھڑانے کیلئے پارلیمان اور سڑکوں پر مشترکہ جدوجہد کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں