# ملک کو مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے سونامی نے تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیاہے،تبدیلی سرکار نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیںدیا،ایم ساجد عباسی

'مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار کے بعد ترقی کا سورج غروب ہوچکاہے،نالائق ٹولے کے پاس ملک کو بحرانوںسے نکالنے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

ل*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری وسابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہمہنگائی ،غربت اور بیر وزگاری سے عوام کاجینا حرام ہے،حکمران تبدیلی کے خواب دیکھانے اور غلط اعدادوشمار کے ذریعے عوام کوبیوقوف بنانے کی کوششوں کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کرنے کی طرف توجہ دیتے تو آج ملک وقوم کی حالت اس قدر ابترنہ ہوتی،نفسانفسی کے اس عالم میں جہاں دووقت کی روٹی کاحصول مشکل ہوگیاہے ایسے میں حکومت وقت کا فرض بنتاہے کہ ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کوریلیف ملے،حکمرانوں کیلئے ابھی بھی وقت ہے کہ اپنی عزت بچانے کیلئے جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں اور فوری مستعفی ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوراقتدار کے بعدتعمیر وترقی وخوشحالی کا سورج غروب ہوچکاہے،عمران نیازی نے توصرف تختیوں پر تختیاں لگائی ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے نہ ہی ملک میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع کیاہے اور نہ ہی ان کے پاس ملک کو بحرانوںسے نکالنے کیلئے کوئی لائحہ عمل ہے، ملک کو مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے سونامی نے تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیاہے،تبدیلی سرکار نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیںدیا۔

مسلم لیگی رہنماایم ساجد عباسی نے کہاکہ موجودہ نااہل و ناتجربہ کار حکمرانوں نے پاکستان کوایشیاء کا سب سے مہنگا ترین ملک بنا دیاہے،عوام کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں اورعمران نیازی نجانے کس خاموش انقلاب کی بات کررہے ہیں ،پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت ظاہر کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے،موجودہ وزیراعظم عمران نیازی اور اُس کی کابینہ نے سیاسی اخلاقیات کو روندتے ہوئے عوام میں اپنی تقاریر کے ذریعے ہمیشہ اشتعال پھیلانے کی کوشش کی ہے بلکہ عوا م کوآپس میں دست وگریباں کیاہے،اس نااہل اور نالائق ٹولے نے ملکی سیاست میں انتقام ،انتشار اورتلخی پیداکرنے کے سواکوئی قابل ذکرکام نہیں کیا۔

سابق چیئرمین میٹرپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی مزیدکہاکہ حکومتی وزیر ،مشیر روزانہ کی بنیادپر قائدنوازشریف اورا س کے خاندان کی کردار کشی،بے بنیاد اورگمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے اپنی نااہلیوں، نالائقیوں کو چھپانے اور اپنی کرسیاں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،شریف خاندان اور مسلم لیگ(ن) ایک پیچ پر ہیں اور دونوں قائد میاں نوازشریف کی قیادت اورفیصلوں پر پورااعتماد رکھتے ہیں،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کی سیاست کی اٹل حقیقت ہیں جنہوں نے ملک و قوم کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں،ناتجربہ کار حکمرانوں کے ان ہتھکنڈوںاورانکی تخریبی سیاست سے عوام کے دلوں سے نوازشریف کو نہیں نکالاجاسکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں