غ*ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک (آج)حلف اٹھائیں گی

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

" اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک آج( پیر) کے روز حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں صبح 9 بجے ہوگی۔ چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججزصاحبان سمیت دیگر شرکت کریں گے ۔اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار اورسینئروکلا ء کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں