و*اوپن یونیورسٹی:اگلے تین سالوں میںانٹرنیشنل طلبہ کی تعداد کو10ہزار کرنے کا ہدف مقرر

بدھ 26 جنوری 2022 18:40

×اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سنگاپور کے بعد سائوتھ ایشیا میں دوسری بڑی یونیورسٹی ہے ، یونیورسٹی کے مجموعی نظام کو مینول سے ڈیجیٹل موڈ پر منتقل کردیا گیا ہے، داخلے سے لے کر ڈگری کے حصول تک تمام مراحل کو آن لائن کیاگیا ہے، اس پیش رفت کے نتیجے میں یونیورسٹی نے گزشتہ سمسٹر خزاں 2021ء سے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کو تعلیمی نیٹ ورک میں شامل کرنے کا آغاز کیا، آن لائن نظام تعلیم کے تحت انکے لئے 30سے زائد تعلیمی پروگرامز آفر کئے جن میں 14۔

ممالک سے 230طلبہ نے داخلہ حاصل کیا تھا" اِن خیالات کا اظہار وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انٹرنیشنل طلبہ کو تعلیمی نیٹ ورک میں شامل کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے تین سالوں میںانٹرنیشنل طلبہ کی تعداد کو 10ہزار کرنے کا ہدف ہے۔ انٹرنیشل طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ سمسٹربہار 2022 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں/انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 30 تعلیمی پروگرامز متعارف کئے گئے ہیں ، جن میں میڑک ، ایف اے اور آئی کام کے داخلے شروع ہو چکے ہیںجبکہ دیگر تعلیمی پروگرامز کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے ۔ اِن پروگراموں کو یونیورسٹی لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے ۔اس میں طالب علم اپنی اسائنمنٹ آن لائن جمع کرواسکتے ہیں، امتحانات بھی آن لائن سسٹم کے تحت ہونگے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی/انٹرنیشنل طلبہ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ (http://online.aiou.edu.pk) سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ، مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل [email protected] یا فون نمبرز +92519057165 یا +92519250175 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں