احساس راشن رعایت کی سٹیئرنگ کمیٹی نے گھرانوں کی اہلیت کو جانچنے کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری دیدی

جمعرات 27 جنوری 2022 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) احساس راشن رعایت کی سٹیئرنگ کمیٹی نے گھرانوں کی اہلیت کو جانچنے کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کی۔احساس راشن رعایت سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا،کمیٹی کا مقصد احساس راشن پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ اور پالیسی رہنمائی ہے،کمیٹی نے گھرانوں کی اہلیت کو جانچنے کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس 8171سروس بند ہونے پرکل 1کروڑ90لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، موصول شدہ درخواستوں کی تصدیق بذریعہ احساس سرویاور ڈیٹا اینالیٹکس کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس راشن پر عملدرآمد نیشنل بینک کیاشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سماجی تحفظ ڈویڑن، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ،پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز ،سیکرٹری فنانس بلوچستان، سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب، سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا ،ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز، گروپ ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ نیشنل بینک کے علاوہ احساس سیڈی جی قومی سماجی و معاشی رجسٹری، ڈی جی ٹیکنالوجی بھی موجود تھے ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments